مڈھ رانجھا شدید آندھی اور بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم

مڈھ رانجھا شدید آندھی اور  بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم

مڈھ رانجھا (نمائندہ دُنیا) مڈھ رانجھا شدید آندھی آنے اور بارش برسنے سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ۔

20گھنٹے گزرنے پر مڈھ رانجھا کی بجلی بحال ہوسکی۔اتوار کی شب تیز آندھی آنے اور بارش برسنے سے مڈھ رانجھا میں بجلی ترسیلی نظام معطل ہوگیابارش رُکنے کے بعد رات بھر بجلی بحال نہ ہوسکی اور اگلے روز بھی شہریوں کو دن کے اوقات میں بجلی بحال ہونے کیلئے گھنٹوں انتظار کرنا پڑا جو تقریباً20گھنٹے گزرنے کے بعد مڈھ رانجھا میں بجلی بحال ہوسکی ۔مسلسل بجلی بند رہنے سے شہریوں کو گھروں اور مساجد میں پانی کے حصول کیلئے شدید دشواری کا سامنا رہا ۔اور دن بھر بجلی بند رہنے سے کام و کاروبار بھی شدید متاثر رہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں