گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میانوالی میں معلوماتی دستاویزی فلمیں دکھائی گئیں

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے  خواتین میانوالی میں معلوماتی  دستاویزی فلمیں دکھائی گئیں

داودخیل(نماندہ دنیا ) پاکستان کی آبادی میں تیزی سے ہونیوالے اضافے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونیوالے معاشی و سماجی چیلنجز کے حوالے سے نوجوان نسل میں شعور بیدار کرنے کیلئے دستاویزی فلموں کی نمائش کے سلسلے کا دوسرا پروگرام محکمہ بہبودآبادی میانوالی کی جانب سے گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میانوالی میں منعقد کیا گیا۔

پروگرام کے دوران طالبات کو آبادی کے مسائل، خاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی صحت کے موضوعات پر دو خصوصی اور معلوماتی دستاویزی فلمیں دکھائی گئیں۔ شرکاء نے ان فلموں کو انتہائی انہماک اور دلچسپی سے دیکھا۔ اس معلوماتی سیشن کا بنیادی مقصد نوجوانوں کے ذہنوں میں خاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی صحت سے متعلق پائی جانے والی غلط فہمیوں کا ازالہ کرنا تھا جس میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں