2 ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد، مقدمات درج
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ موسیٰ خیل پولیس کی کاروائی، 2ملزمان گرفتار، اسلحہ آتشیں برآمد، مقدمات درج۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ موسیٰ خیل انسپکٹر عرفان خان اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ فاران خان ولد احمد خان سکنہ موسیٰ خیل سے رائفل 44بور اور یاسر خان ولد عبد العزیز خان سکنہ موسیٰ خیل سے رپیٹر بندوق 12 بور برآمد کی۔ دریافت پر دونوں ملزمان اسلحہ کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکے ۔دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ موسیٰ خیل میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔