ڈی پی او میانوالی کی ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی کے ٹرانسفر پر الوداعی ملاقات

ڈی پی او میانوالی کی ایس پی انوسٹی گیشن  میانوالی کے ٹرانسفر پر الوداعی ملاقات

میانوالی (نامہ نگار)ڈی پی او میانوالی کی ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی کے ٹرانسفر پر الوداعی ملاقات، بہترین خدمات پر خراجِ تحسین۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی اظہر سعید سے الوداعی ملاقات کی۔

 ڈی پی او میانوالی نے ان کے میانوالی سے حافظ آباد ٹرانسفر پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ضلع میانوالی میں انجام دی جانے والی پیشہ ورانہ، ذمہ دارانہ اور مثالی خدمات کو سراہا۔ڈی پی او میانوالی نے کہا کہ اظہر سعید نے دورانِ تعیناتی مقدمات کی تفتیش، میرٹ پر یکسوئی اور پولیسنگ کے معیار کو بہتر بنانے میں قابلِ قدر کردار ادا کیا۔ان کی خدمات ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھی جائیں گی۔اس موقع پر انہوں نے میانوالی پولیس کی جانب سے ایس پی انوسٹی گیشن اظہر سعید کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور انہیں نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں