کندیاں میں سوئی گیس شکایات آفس نہ ہونے کی وجہ سے صارفین مشکلات کا شکار

کندیاں میں سوئی گیس  شکایات آفس نہ ہونے کی  وجہ سے صارفین مشکلات کا شکار

کندیاں(نمائندہ دنیا) کندیاں شہر میں سوئی گیس کمپلینٹ آفس نا ہونے کی وجہ سے صارفین مشکلات کا شکار،اہل علاقہ کا کندیاں شہر میں سوئی گیس کمپلینٹ آفس کے قیام کا مطالبہ۔ کندیاں وگردونواح کے علاقوں میں تقریبا پندرہ ہزار سے زائد سوئی گیس کے کنکشن لگ چکے ہیں لیکن کندیاں میں ابھی تک سوئی گیس کاکمپلینٹ آفس نہیں بنایا جا سکا ۔

جس کی وجہ سے شہریوں کوسوئی گیس کی چھوٹی چھوٹی کمپلینٹس گیس لیکیج،گیس بل کی وصول، درستگی بل،نیوکنکشن کی درخواست جمع کرانے ودیگر دفتری امور کیلئے میانوالی پچیس تیس کلومیٹردورجاناپڑتاہے جس سے انہیں اضافی سفری و مالی اخراجات کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہریوں نے ایم ڈی سوئی گیس لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ میانوالی کاسوئی گیس کاسب آفس کندیاں بنایا جائے تاکہ صارفین کی مشکلات میں کمی لائی جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں