آسمانی بجلی کی زد میں آ کر نوجوان بری طرح جھلس گیا
خوشاب(نمائندہ دُنیا)وادی سون کے گاؤں انگہ میں گرنے والی آسمانی بجلی کی زد میں آ کر 30سالہ رحمن خان پٹھان بری طرح جھلس گیا، رحمن خان ولدسرگل خان کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ پہنچایا گیا۔
جہاں سے اسے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد منتقل کر دیا گیا ہے ، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں برن یونٹ موجود نہ ہونے کے سبب اس کے علاج میں دشواریاں تاہم اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔