خوشاب میں الیکٹرک بسوں کے پراجیکٹ کے افتتاح کی تیاریاں شروع

خوشاب میں الیکٹرک بسوں کے  پراجیکٹ کے افتتاح کی تیاریاں شروع

خوشاب(نمائندہ دنیا )وزیر اعلی محترمہ مریم نواز کے وژن کے تحت ضلع خوشاب میں الیکٹرک بسوں کے پراجیکٹ کے افتتاح کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ۔

اس ضمن میں جنرل بس سٹینڈ جوہر آبادپر الیکٹرک بسوں کی چارجنگ کیلئے ابتدائی طور پر 3پوائنٹ بنا دیئے گئے جبکہ بکنگ آفس میل اورفی میل کیلئے 2الگ الگ سپیشل ایئرکنڈیشنر کنٹینرر نصب کر دیئے گئے ہیں۔ جبکہ بس سٹاپ پر دیگر انتظامات کے ساتھ وہاں پر ٹف ٹائلز کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے ۔، ذرائع کے مطابق ضلع خوشاب میں ابتدائی طور پر3 روٹس پر دس الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی،ابھی تک سرکاری طور پر ان بسوں کے افتتاح کی تار یخ اناونس کی گئی لیکن امکان ظاہر کیا جا رہا کہ پی پی 83کے ضمنی الیکشن سے قبل گرین بسوں کا حسب ضابطہ افتتاح کر دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں