غیر قانونی پٹرول وڈیزل فروخت کرنے کی اجازت نہیں،ڈپٹی کمشنرخوشاب
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابراور ڈی پی او خوشاب سیدہ عمارہ شیرازی کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب ضیااﷲ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسروں سمیت دیگر محکموں کے افسران شریک ہوئے۔ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول نیماہانہ کارکردگی و دیگراہم انتظامی امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس میں سول ڈیفنس آفیسر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے غیر قانونی کاروبار اور پٹرول سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف بروقت ایکشن لیا۔ ڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابرنے کہاکہ کسی کو غیر قانونی پٹرول وڈیزل فروخت کرنے کی اجازت نہیں۔ غیر قانونی کاروبار، پٹرول پمپوں پر سمگل شدہ پٹرول ،ڈیزل ایل پی جی وغیرہ کے خلاف بلاتفریق کاروائی جاری رکھی جائیں۔