سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 3افراد گرفتار

 سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 3افراد گرفتار

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کی خلاف ورزی کرنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار افراد ممنوعہ اوقات میں دکانیں کھول کر حکومتی احکامات کی خلاف ورزی میں مصروف تھے ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں