زرعی رقبے پر دھاوا بول کرقبضہ کی کوشش
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) موضع گھگھیانی میں زمین کے تنازعہ پر وقار وغیرہ نصف درجن سے زائد افرا د نے مسلح ہو کر مخالف امان اﷲ کے زرعی رقبے پر دھاوا بول کر مبینہ طور پر زبردستی قبضہ کی کوشش کی اور ہل چلا کر بھاری مالیت کی فصل برسین تباہ کر دی۔
ملزمان موقع پر موجود افراد کو ہراساں بھی کرتے رہے تاہم پولیس آمد پرفرار ہو گئے ، متاثرہ شخص کی مدعیت میں چار نامزد اور چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔