جواء کھیلنے والے پانچ افراد گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پولیس نے نیو سیٹلائٹ ٹاؤن میں چھاپہ ما رکر لڈو دانہ کے ذریعے جواء کھیلنے والے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کی شناخت عاشق حسین، مصطفی، ارشاد، عدنان اور مبشر کے ناموں سے ہوئی جن کے قبضہ سے داؤ پر لگی بھاری رقوم برآمد کر کے ان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیا۔