شہدائے جمہوریت کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دینگے ‘پی پی خوشاب
شہدائے جمہوریت کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دینگے ‘پی پی خوشاب ملک و قوم کیخلاف ہونیوالی ہر بیرونی وا ندرونی سازش کو ناکام بنا سکتے ،ملک محمد علی ساول
خوشاب(نمائندہ دنیا )پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کے صدر ملک محمد علی ساول نے کہا ہے 19برس گزرنے کے باوجود پاکستان کے غیور عوام سانحہ 12مئی 2007کو کراچی کی خون آلود سڑکوں اور ان پر بکھری ہوئی انسانی لاشوں کے مناظر نہیں بھولے یہ دن ہمیں آئین کی بالا دستی اور جمہوریت کے استحکام کیلئے دی جانیوالی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ،ہم عہد کرتے ہیں کہ ان شہدائے جمہوریت کی عظیم قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ، سانحہ 12مئی کے حوالے سے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر کا کہنا تھا کہ جس طرح پاکستان کے غیور عوام نے مثالی اتحاد او ر یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا راستہ روکا ، ایسے ہی وطن عزیز میں آئین اور جمہوریت کیخلاف ہونیوالی سازشوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہونے کی ضرورت ہے ، ملک محمد علی ساول کا کہنا تھاہم پاک بھارت جنگ کے دوران پوری قوم میں پیدا یونیوالی بیدرای کی لہر کو برقرار رکھ کر ملک و قوم کیخلاف ہونیوالی ہر بیرونی وا ندرونی سازش کو ناکام بنا سکتے ہیں۔، انہوں نے کہا کہ12مئی کو درجنوں بے گناہ شہریوں کو محض اس لئے بے رحمی سے شہید اور سینکڑوں کو زخمی کیا گیا کہ وہ جمہوریت، آئین اور عدلیہ کے ساتھ کھڑے تھے آج کا دن آج کا دن ان عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرنے کا دن ہے ۔ہماری آنے والی نسلیں بھی اس المناک دن کے مجرموں کی ہمیشہ مذمت کرتی رہیں گی۔