پولیس افسران اور اہل خانہ کیلئے مفت طبی سہولیات کا معاہدہ
پولیس افسران اور اہل خانہ کیلئے مفت طبی سہولیات کا معاہدہشہدا اور دورانِ سروس وفات پانے والوں کی فیملیز بھی مفت علاج کرواسکیں گی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ریجنل پولیس فیصل آباد اور ایک نجی ٹیچنگ ہسپتال کے درمیان پولیس افسران اور ان کے اہل خانہ کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیئے گئے ۔معاہدے کے تحت تمام پولیس افسران، جن میں غازی، حاضر سروس اور ریٹائرڈ اہلکار شامل ہیں، جبکہ ان کی فیملیز کو بھی مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ معاہدے کے مطابق شہدا اور دورانِ سروس وفات پانے والے پولیس افسران کی فیملیز بھی مفت علاج کی سہولت سے مستفید ہونگی۔اس موقع پر سہیل اختر سکھیرا نے کہا کہ پولیس فورس کے افسران اور اہلکار دن رات عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے خدمات انجام دیتے ہیں، اسلئے ان اور ان کے اہل خانہ کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا محکمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے‘ کیونکہ صحت مند فورس ہی بہتری کی ضمانت ہے ۔