کندیاں اور گردونواح میں آندھی اور بارش نے تباہی مچا دی

کندیاں اور گردونواح میں آندھی اور بارش نے تباہی مچا دی

کندیاں اور گردونواح میں آندھی اور بارش نے تباہی مچا دیدکانوں کے شیڈ‘ سائن بورڈاور سولر سسٹم اڑ گئے بجلی کے کھمبے اور تاریں ٹوٹ گئیں

کندیاں(نمائندہ دنیا ) کندیاں، چشمہ اور گردونواح میں رات گئے آنیوالے شدید طوفان، آندھی،ژالہ باری اور بارش نے تباہی مچا دی شہر کے مختلف علاقوں میں دکانوں کے شیڈ، سائن بورڈ، چھجے اور سولر سسٹم اڑ گئے جبکہ بجلی کے کھمبے اور تاریں ٹوٹ کر سڑکوں، بازاروں اور گلیوں میں گر گئیں متعدد علاقوں میں رات سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جرنیلی روڈ، چشمہ روڈ اور کندیاں میانوالی لنک روڈ پر طوفان کے باعث دکانوں اور گھروں کو شدید نقصان پہنچاشہریوں کے مطابق کئی گھروں میں نصب سولر پلیٹیں اکھڑ گئیں جبکہ بعض مقامات پر بجلی کے پول گھروں کی دیواروں اور دروازوں پر آ گرے محلہ سیالوی پٹھان آباد میں بجلی کی مین لائن کی تاریں ٹوٹ گئیں جبکہ متعدد گھروں کی دیواریں گر گئیں اور شمسی توانائی کی پلیٹیں بھی تباہ ہوگئیں۔ علاقے میں بڑی تعداد میں پرندے ہلاک ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں نئی آبادی سیلواں میں جامع مسجد اللہ والی کا سولر پینل اڑ گیا جبکہ دو گھروں کی دیواریں گر گئیں، ایک گھر کا گیٹ گر گیا اور بجلی کی تاریں میٹر سے نکل کر زمین پر آ گریں۔ محلہ مصطفی آباد کندیاں میں بھی طوفان کے باعث گھروں کے جنگلے ، دیواریں اور سولر سسٹم شدید متاثر ہوئے حبیب مارٹ کے قریب بجلی کے میٹروں کی تاریں سڑک پر لٹکتی رہیں جبکہ فیسکو عملہ مرمتی کام میں مصروف رہا۔ جرنیلی روڈ کے اطراف دکانوں کے شیڈ اور بورڈ بھی زمین بوس ہوگئے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور فیسکو حکام سے فوری امدادی و بحالی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں