ادھار رقم کے تنازع پر خاتون پر مبینہ تشدد، مقدمہ درج

 ادھار رقم کے تنازع پر خاتون پر مبینہ تشدد، مقدمہ درج

ادھار رقم کے تنازع پر خاتون پر مبینہ تشدد، مقدمہ درج ارشاد خاتون اپنی رقم واپس لینے کے لیے گئی تو ملزم نے اس پر حملہ کر دیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں ادھار دی گئی رقم واپس مانگنے پر ایک خاتون کو مبینہ طور پر اینٹوں سے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔ ارشاد خاتون نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ وہ اپنی ادھار دی گئی رقم واپس لینے کیلئے ملزم کے زیر تعمیر مکان پر گئی تھی۔اس دوران ملزم نے اسے قابو کر کے مبینہ طور پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور اینٹوں سے وار کر کے لہولہان کر دیااور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں