سستے بازار وں میں زیادہ تر ناقص اشیا کی بھرمار

سستے بازار وں میں زیادہ تر ناقص اشیا کی بھرمار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ مہنگائی کی وجہ سے روزمرہ زندگی شدید متاثر ہورہی ہے۔

’ انتظامیہ کی طرف سے کیے گئے سستے بازار بھی فیل ہو چکے ہیں’ اور عام آدمی کے گھر کا بجٹ اور صحت دونوں تباہ ہو چکے ہیں’ سستے بازاروں میں آنیوالوں نے سستی اشیاء بھی مہنگے ہونے پر شدید بھڑاس نکالی اور ان کا مزید کہنا تھا کہ سستے بازار وں میں زیادہ تر ناقص اشیائکی بھرمار اور ان کی من مانی قیمتوں کی وجہ سے مایوسی ہوئی’ کم معیارکی چیزوں کے ریٹ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں’ جس کی وجہ سے یہاں چکر لگا نا بھی فضول لگا، انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ دکاندار کو خالص اور معیاری چیزیں مناسب داموں فروخت کرنے کا پابند بنائے تا کہ غریب لوگوں کو بھی ریلیف مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں