ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور نقدی و موبائل چھین لیا
ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور نقدی و موبائل چھین لیاچک سیدا بالا کے علاقے میں لگے سکیورٹی کیمرے نامعلوم چور اتار کر لے گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی و چوری کی مختلف واردارتوں کے دوران سالم کے قریب دو نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پرمحمد وقاص سے نقدی و موبائل چھین لیا، جبکہ 84شمالی کے عبدالمنان ،سگھ بالا کے عامر علی ،فارق کالونی کی شہناز بی بی کے گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی وموبائلز و دیگر شیاء،مانکے والا اور عزیز بھٹی ٹاؤن سے واپڈا کے ٹرانسفارمرمیں سے لاکھوں روپے مالیت کے کوائلز،گھلا پور کے ذکاء اﷲ کے ڈیرہ سے بھاری مالیت کی زرعی مشینری چوری کر لی گئی، علاوہ ازیں چک سیدا بالا کے علاقے میں لگے سکیورٹی کیمرے نامعلوم چور اتار کر لے گئے ،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔