ڈاکٹر عاصم صدیق کے بیٹے کی ناگہانی وفات پردکھ کا اظہار
ڈاکٹر عاصم صدیق کے بیٹے کی ناگہانی وفات پردکھ کا اظہار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پی ایم اے سرگودھا اور پی ایچ اے سرگودھا کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر عدنان مخدوم کے والد محترم کی وفات پر اور ڈاکٹر عاصم صدیق کے جواں سال بیٹے کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی گئی۔ اجلاس میں ڈاکٹر طاہر منیر چوہدری’ ڈاکٹر غلام حسین فیضی’ ڈاکٹر عابد خان’ ڈاکٹر کیپٹن عمر حیات بچہ’ ڈاکٹر مشتاق احمد ملک’ ڈاکٹر فواد حسین’ پروفیسر ڈاکٹر خالد ریحان’ پروفیسر ڈاکٹر سیف اﷲ گورائیہ’ ڈاکٹر مشتاق احمد چیمہ’ ڈاکٹر محمد اسد اسلم’ ڈاکٹر نذر ملک’ ڈاکٹر شیخ امیر ’ ڈاکٹر محمد خان ملک’ ڈاکٹر راجہ تیمور احمد’ ڈاکٹر محمد علی بھلوانہ ’ ڈاکٹر غلام سرور چوہدری’ پروفیسر ڈاکٹر احمد نواز بھٹی ’ ڈاکٹر محمد اقبال سمیع’ ڈاکٹر افضل وڑائچ’ پروفیسر ڈاکٹر ہاشم عمران’ ڈاکٹر وقار معظم بھٹی’ ڈاکٹر صفدر محمود’ ڈاکٹر ریاض احمد’ ڈاکٹر اعجاز سلطان’ ڈاکٹر طارق سلیم’ ڈاکٹر محمد آصف چوہدری’ ڈاکٹر ناصر اقبال میکن ’ ڈاکٹر عدنان افضل گوندل سمیت دیگر ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔