تحصیلدار خوشاب کی پارلیمانی سیکرٹری سردار عاصم شیر میکن سے ملاقات

تحصیلدار خوشاب کی پارلیمانی سیکرٹری  سردار عاصم شیر میکن سے ملاقات

شاہ پور صدر(نامہ نگار )تحصیلدار خوشاب سید عطرعباس شیرازی ، تحصیلدار قائد آباد مہر سمیع اللہ نے قریبی قصبہ کوٹ پہلوان میں پارلیمانی سیکرٹری سردار عاصم شیر میکن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ملاقات میں معرکہ حق و دیگر ملکی معاملات پر گفتگو کی گئی ،

 تحصیلدار سید عطر شیرازی نے بتایا کہ 9 مئی کی فتح کے حوالے سے عوام میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا اور عوام نے نہایت والہانہ محبت و عقیدت سے معرکہ حق کی سالگرہ منائی۔ ، سردار عاصم شیر میکن نے محکمہ لائیو سٹاک کے حالیہ منصوبوں کے بارے میں انہیں بتایا جس میں کسان کارڈ کا اجراء ، کسانوں کے ڈیرہ جات تک موبائل وینز کے ذریعے لائیوسٹاک عملے کی رسائی ، گندم کی خرید کیلئے بہتر انتظامات شامل ہیں ، انہوں نے بتایا کہ کسان زراعت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتے ہیں حکومت کسانوں کو بہتر سہولیات مہیا کرنا چاہتی ہے تاکہ ملکی پیداوار میں اضافہ ہو سکے ،

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں