شاہپور شہر مین بازار میں تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع

شاہپور شہر مین بازار میں  تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع

شاہ پور صدر(نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر شاہپور کی ہدایت پر پیرا فورس نے شاہپور شہر مین بازار میں تجاوزات کیخلاف بڑے پما نے پر آپریشن شروع کر دیا۔

دورانِ کارروائی فٹ پاتھوں، سڑکوں اور عوامی مقامات کو غیر قانونی طور پر استعمال کرنے والے دکانداروں اور تجارتی مراکز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔اور تاجروں کو سخت وارننگ دی گئی کہ وہ تجاوزات خود ختم کریں ورنہ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ، جس میں دکانیں سیل کر دی جائیں گی اور بھاری جرمانے کئے جائیں گے۔ ، ایف آئی آر بھی درج ہونگی ،پیرا فورس کے عملہ نے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشنز آئندہ بھی جاری رہیں گے اور شہر کے تمام علاقوں کو تجاوزات سے پاک کر دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں