کوٹ مومن روڈ پر نالے کی کھدائی نے شہریوں اور تاجر برادری کی زندگی اجیرن بنا دی
بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا ) بھاگٹانوالہ کوٹمومن روڈ پر نالے کی کھدائی نے شہریوں اور تاجر برادری کی زندگی اجیرن بنا دی۔ ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کام مکمل نہ کیا جا سکا۔
جس کے باعث پورا کاروباری نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ نالے کی کھدائی کے بعد انتظامیہ غائب ہو چکی ہے جبکہ گرد و غبار، ٹریفک جام اور آمدورفت کی شدید مشکلات نے شہریوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے ۔تاجر برادری نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ناقص منصوبہ بندی اور انتظامیہ کی بدترین غفلت کے باعث روزگار تباہ ہو کر رہ گیا ہے ۔شہری حلقوں نے انتظامیہ کی کارکردگی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے نااہلی اور عدم دلچسپی کا کھلا ثبوت قرار دیا ہے ۔