51کلوگرام گوشت، 150لیٹر دودھ 55لیٹرزائدالمیادمشروبات ضائع کروا دیئے
میانوالی (نامہ نگار )صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کوشاں۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسی رضا اور ڈپٹی کمشنر اسدعباس مگسی کی ہدایات پرعمل لاتے ہوئے۔۔۔۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی ٹیم کا صحت دشمن عناصرکیخلا ف گزشتہ ہفتے کے دوران ضلع بھر میں مختلف فوڈ بزنس کے معائنے ،جن میں ہوٹل،کریانہ سٹور،فوڈ پوائنٹ، گوشت کی دوکانوں،دودھ کی دوکانوں اورمٹھائی کے کارخانوں پر عوام الناس کی صحت کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ،چیکنگ کے دوران میانوالی میں داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ لگاکر دودھ لانے والی گاڑیوں کو چیک کیاگیا۔مختلف کاروائیوں کیموقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین کے تحت0.2کلوگرام بسکٹ،0.9کلوگرام ممنوع نمک،52.8کلوگرام زائدالمیاد چائے کی پتی،51کلوگرام گوشت، 150لیٹردودھ،55لیٹرزائدالمیادمشروبات،30لیٹرآئل،3کلوگرام مضر صحت مصالحہ جا ت ضائع کروادیا گیا اور مجموعی طور پر228000روپے کا جرمانہ کیا گیا۔