آل پاکستان یونیورسٹیز فٹ بال چیمپئن شپ کی تقریبِ تقسیم

 آل پاکستان یونیورسٹیز فٹ بال چیمپئن شپ کی تقریبِ تقسیم

آل پاکستان یونیورسٹیز فٹ بال چیمپئن شپ کی تقریبِ تقسیم چند سالوں میں پاکستان نے ناممکنات کو ممکنات میں بدلنا شروع کر دیا ،مختار احمد بھرتھ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام منعقدہ آل پاکستان یونیورسٹیز فٹ بال چیمپئن شپ کی تقریبِ تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیلوں کے میدان نوجوانوں کو یہ سبق دیتے ہیں کہ گر کر دوبارہ کیسے اٹھنا ہے اور شکست کو کامیابی میں کیسے بدلنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوان نسل کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرتے ہیں،یہی نوجوان کھیل میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر نہ صرف اپنی ذات بلکہ ملک و قوم کا نام بھی روشن کرتے ہیں۔وہ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے ۔ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ وہ اسی دھرتی کے بیٹے ہیں اور گزشتہ دو دہائیوں کے دوران یونیورسٹی آف سرگودھا نے قومی و بین الاقوامی سطح پر جس تیزی سے ترقی کی ہے ، اس پر انہیں فخر ہے ۔ا

نہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان کے حوالے سے مختلف اوقات میں مایوسی کی فضا پیدا کی جاتی رہی، تاہم انہیں ہمیشہ اس بات پر یقین رہا کہ یہ ملک ترقی کرے گا۔ گزشتہ چند سالوں میں پاکستان نے ناممکنات کو ممکنات میں بدلنا شروع کر دیا ہے اور حالیہ قومی چیلنجز بالخصوص گزشتہ سال معرکہ حق کے دوران نوجوانوں کے کردار نے یہ ثابت کیا ہے کہ قوم کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے جبکہ دنیا یہ جان چکی ہے کہ پاکستان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔تقریب کے اختتام پر چیمپئن شپ کی تین بہترین ٹیموں میں ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ اور پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے ٹرافیاں تقسیم کیں۔فٹ بال چیمپئن شپ میں یونیورسٹی آف پنجاب نے پہلی، یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے دوسری جبکہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں