مسلح افواج نے عسکریت کی تاریخ کا رخ بدل کر رکھ دیا، اے سی بھیرہ

مسلح افواج نے عسکریت کی تاریخ  کا رخ بدل کر رکھ دیا، اے سی بھیرہ

بھیرہ(نامہ نگار)وادی بہلگام میں دہشت گردی کے واقعے کو بنیاد بنا کر بھارت نے پاکستان پر جو جنگ مسلط کی اس کے جواب میں پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے عسکریت کی تاریخ کا رخ بدل کر رکھ دیا۔

اور پاکستان نے خطہ میں بھارت کی چودھراہٹ کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دیا اس کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر ہم رب کے حضور سربسجود ہیں اور پاک فوج کو یقین دلاتے ہیں کہ پوری پاکستانی قوم اس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس نے \"معرکہ حق ،بنیان المرصوص کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں سکولز اور کالجز کے اساتذہ طلبہ اور پرنسپلز نے بھر پور شرکت کی جلسے میں مختلف اداروں کے طلباء نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مدثر عباس بھٹی اور ان کی ٹیم کی زیر نگرانی تقاریر فوجی ٹیبلو اور ملی نغمے پیش کئے 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں