پتنگ فروش خاتون سے درجنوں پتنگ اور دھاتی ڈوریں برآمد ،ملزمہ فرار
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ سٹی میانوالی پولیس کے پتنگ فروشوں پر چھاپے ایک پتنگ فروش خاتون سے درجنوں پتنگ اور دھاتی ڈوریں پکڑ لیں اس سلسلہ میں پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ محلہ قادر آباد کی رہائشی ایک خاتون فرزانہ یاسمین عرف فری اپنے گھر کے باہر پتنگیں اور ڈوریں فروخت کر رہی ہے۔
جس پر پولیس پارٹی نے چھاپہ مارا تو وہ پتنگیں جو کہ اخبار میں پیک تھیں اور ساتھ دھاتی ڈوریں وہاں پھینک کر تنگ گلیوں کا فائدہ اٹھا کر بھاگ گئی۔ملزمہ سے 60 پتنگیں اور دس کیمیکل ڈوریں برآمد ہوئیں جس پر پولیس تھانہ سٹی نے نے متعلقہ سامان قبضے میں لے کر خاتون کے خلاف پتنگ فروشی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔