لاک ڈاؤن اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ، ملک عطااﷲ

 لاک ڈاؤن اور لوڈ شیڈنگ کی  وجہ سے اربوں روپے کا نقصان  ہو چکا ، ملک عطااﷲ

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا ) انجمن تاجران کے مقامی صدر ملک عطااﷲ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔

 کاروبار 8بجے بند ہونے کی وجہ سے تاجروں کو نا قابل تلافی نقصان ہو چکا ہے ہر روز مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہو رہاجسکی وجہ سے تاجروں کے ساتھ ساتھ عوام بھی پریشان ہے انھوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ لاک ڈاؤن کے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے رات دس بجے تک دوکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں