سلانوالی میں جنرل بس سٹینڈ بنانے کی منظوری دے دی گئی

سلانوالی میں جنرل بس سٹینڈ  بنانے کی منظوری دے دی گئی

سلانوالی(نمائندہ دنیا ) کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے دورہ سلانوالی کے موقع پر سلانوالی میں جنرل بس سٹینڈ بنانے کی منظوری دے دی بہت جلد سلانوالی میں جنرل بس سٹینڈ بنا دیا جائے گا ۔

 کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری نے اپنے دورہ سلانوالی کے موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سلانوالی چوہدری محمد عثمان ثرویا سے استسغار کیا کہ سلانوالی میں جنرل بس سٹینڈ کی ضرورت ہے۔ جس پر موصوف چیف آفیسر نے انہیں بتایا کہ سلانوالی میں جنرل بس سٹینڈ کی اشد ضرورت ہے۔ اور یہ بھی بتایا کہ لاری اڈہ نہ ہونے کی وجہ سے تمام مسافر بسیں ریلوے اسٹیشن کے قریب مین سلانوالی فاروقہ روڈ پر کھڑی ہوتی ہیں جس پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے چیف آفیسر کو کہا کہ وہ محکمہ مال سے رابطہ کر کے جلد موزوں جگہ تلاش کر کے جنرل بس سٹینڈ بنانے کے لیے رپورٹ ہمیں بھجوائیں تاکہ جلد از جلد لاری اڈا بنانے کے لیے فنڈز جاری کیے جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں