نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر 31ہزار روپے چھین لئے

نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ  پر 31ہزار روپے چھین لئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) راہزنی اور چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران بیگی پورہ کے قریب فلک شیر سے دو نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر 31ہزار روپے چھین لئے۔۔۔

جبکہ زین پور کے محمد علی حسن کی پٹرول ایجنسی سے دو سو لٹر پٹرول،مشنری و دیگر سامان،49ٹیل کے نعمان کی دکان سے بھاری مالیت کی اشیاء،گھلا پور کے احمد کے زیر تعمیر مکان سے تعمیراتی سامان،36 جنوبی کے وقاص کے ہوٹل سے ایک لاکھ روپے مالیت کا فرنیچر،برتن نامعلوم چور اڑا لے گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں