دفاتر سے 250رجسٹریاں غائب ، خزانہ کوکروڑوں کا نقصان
دفاتر سے 250رجسٹریاں غائب ، خزانہ کوکروڑوں کا نقصان ٹیکسوں کا کم تعین کر کے لاکھوں روپے فیسیں ہڑپ کی گئیں، 7یوم کی ڈیڈ لائن
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا سمیت ڈویژن بھر کے سب رجسٹرار اربن اور رورل دفاتر سے حالیہ تین سالوں کے دوران ساڑھے اڑھائی سو سے زائد رجسٹریوں کے غائب ہونے اور اس میں کروڑوں روپے کا سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے پر حکومت نے متعلقہ سب رجسٹرارز اور رجسٹریشن کلرکوں کے خلاف محکمانہ کاروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے مسنگ ڈاکومنٹس کو ٹریس کرنے کے سخت احکامات جاری کر دیئے ، ذرائع کے مطابق انسپکٹر آف اسٹیمپ کی جانب سے سرگودھا کے اربن اور رورل سب رجسٹرار دفاتر کے ریکارڈ کے خصوصی آڈٹ کے بعد لگ بھگ5سو سے زائد رجسٹریوں کے اہم دستاویزات غائب ہونے کی نشاندہی کی گئی تاہم مجموعی طور پر 258رجسٹریاں کی اہم دستاویزات تاحال غائب ہیںجن میں ٹیکسوں کا کم تعین کر کے لاکھوں روپے فیسیں ہڑپ کی گئیں، معلوم ہوا ہے کہ متعلقہ افسران و ملازمین نے اپنے گھروں یا خفیہ مقامات پر رکھا ہوا ہے ذمہ داروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کے احکامات جاری کر دیئے۔