سرچ پارک چشمہ کی کاروائی500 گٹو گندم سمگلنگ کی کوشش
سرچ پارک چشمہ کی کاروائی500 گٹو گندم سمگلنگ کی کوشش دوران چیکنگ ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لیکر ٹرک اور ڈرائیور کوافسران کے حوالے کر دیا
کندیاں(نمائندہ دنیا )چیک پوسٹ ریموٹ سرچ پارک چشمہ کی کاروائی500 گٹو گندم سمگلنگ کی کوشش ناکام ٹرک اور ڈرائیور فوڈ حکام کے حوالے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر انچارج چیک پوسٹ ریموٹ سرچ پارک چشمہ انسپکٹر فیض حمید خان اور انکی ٹیم نے پنجاب سے کے پی کے میں گندم سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی دوران چیکنگ ٹرک سے 500 گٹو گندم برآمد کرکے ڈرائیور نیک محمد ولد ولی خان سکنہ جنوبی وزیرستان کو حراست میں لیکر ٹرک اور ڈرائیور کو محکمہ فوڈ کے افسران کے حوالے کر دیاعوامی اشیائے خوردونوش و ضروریہ کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ،کسی کو بھی عوامی حق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔