محکمہ صحت کے زیراہتمام ہفتہ صحت کیمپس کا انعقاد
میانوالی (نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صحت کے فروغ کیلئے انقلابی اقدام، محکمہ صحت کے زیراہتمام ہفتہ صحت کیمپس کا انعقاد کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی میں فیتہ کاٹ کر ہفتہ صحت کیمپ کا باضابطہ افتتاح کیا، کیمپ میں قائم مختلف طبی کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور مریضوں کی سکریننگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر خلیل احمد ملک اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں کاشف علی بھی موجود تھے ۔ سی ای او ہیلتھ نے ڈپٹی کمشنر کو ہفتہ صحت کیمپ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ کیمپ16 مئی تک جاری رہے گا۔