پیسے دینے سے انکار پر ماں اور بہن کو تشدد کانشانہ بنا ڈالا

پیسے دینے سے انکار پر ماں  اور بہن کو تشدد کانشانہ بنا ڈالا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) بدبخت بیٹے نے پیسے دینے سے انکار پر معمر ماں اور بہن کو تشدد کانشانہ بنا ڈالا، بتایا جاتا ہے کہ 92جنوبی کی رہائشی ضیف العمر منظور بی بی نے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔۔

 اس کا بیٹا شکیل کچھ کام نہیں کرتا اور گھر میں لڑائی جھگڑا کرتا ہے ، گزشتہ روز ملزم نے مجھ سے رقم کا مطالبہ کیا جس کے انکار پر اس نے مجھے تشد د کا نشانہ بنانا شروع کر دیا اس دوران بچاؤ کیلئے میری بیٹی رخسانہ آگے بڑھی تو ملزم نے اسے بھی بہیمانہ طریقے سے مارا پیٹا ،جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں