سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ پوسٹیں شیئر کرنے پر دو الگ الگ مقدمات درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ پوسٹیں شیئر کرنے پر دو الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔۔۔
ایک مقدمہ میں حمزہ نامی ملزم نے پڑوسی ملک ایران اور مخالف عقائد کے خلاف جبکہ دوسرے مقدمہ میں ثاقب نامی شخص نے مذہبی شخصیات کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹیں شیئر کی گئی تھیں،جس پر تھانہ ترکھان والا پولیس نے مذہبی فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 اے اور 298 اے کے تحت مقدمات درج کیے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔