بھگدڑ مچ جانے سے لاکھوں روپے مالیت کے جانور غائب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )شمالی میں قائم مویشی منڈی میں جھگڑا ،بھگدڑ مچ جانے سے لاکھوں روپے مالیت کے جانور غائب بیواری سے نقدی بھی چھین لی گئی۔
بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ شام اچانک مذکورہ مویشی منڈی میں چند افراد نے ہنگامہ آرائی شروع کرتے ہوئے بندے ہوئے مویشیوں کو کھولنا شروع کر دیا جس سے بھگدڑ مچ گئی اور ایک بیوپاری کے 10 لاکھ روپے مالیت کے مویشی غائب ہو گئے جبکہ محمد اسلام سے ساڑھے تین لاکھ روپے کی نقدی بھی نامعلوم افراد نے چھین لی اور فرار ہو گئی اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔