ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر رفاقت علی سے موٹرسائیکل چھین لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران بھابھڑہ کے قریب تین نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر رفاقت علی سے موٹرسائیکل چھین لیا،اولڈ سول لائن میں دو نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر خالد محمود سے 40 ہزار روپے چینج کر لے گئے۔۔۔
جبکہ موضع سلیقہ کے امام بخش،منظور حیات کالونی کے اظہر محمود،43شمالی کے محمد طارق،میاں حیات کالونی کے حیدر علی،محلہ کمہاراں والا کے ظفر اقبال،125جنوبی کے محمد ارشد،ظہورحیات کالونی کے ارشد محمود کے گھروں سے لاکھوں روپے کا مال و زر 104جنوبی کے فیض میراں کی دوکان سے ساڑھے تین لاکھ روپے نقدی،فاروقہ سے محمد وارث ،مصطفی آباد کے صفدر حسین کے رکشے ،آہلی کمبو کے ممریز حسین،110جنوبی سے احمد خان کی موٹرسائیکلیں نامعلوم چور اڑا لے گئے۔ ، اطلاعات ملنے پر پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔