چار رکنی دو گینگز گرفتار،لاکھوں روپے کا مال و زر برآمد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پولیس کا مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن، چار رکنی دو گینگز گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے کا مال و زر برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان گل عباس، جاوید کے قبضہ سے 80 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر کے گیا۔
اسی طرح تھانہ ساجد شہید نے چوری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے 6 لاکھ 70 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا ہے ۔گرفتار ملزمان امان اﷲ اور عرفان موٹر سائیکل چوری کی 6 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے برآمدہ مال مسروقہ بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے انکو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی۔