ابلاغیات اور میڈیا سٹڈیز میں تھیلیسیمیا فری پاکستان کے عنوان سے سیمینار

 ابلاغیات اور میڈیا سٹڈیز میں تھیلیسیمیا  فری پاکستان کے عنوان سے سیمینار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ نے یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ ابلاغیات اور میڈیا سٹڈیز میں \'\'تھیلیسیمیا فری پاکستان کے عنوان سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا۔

اس تقریب کا مقصد نوجوانوں کو موروثی عارضے کی روک تھام، بروقت تشخیص اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا، جس میں سرگودھا پولیس ڈیپارٹمنٹ، گیو لائف فاؤنڈیشن اور پنجاب تھیلیسیمیا اینڈ دیگر اداروں نے شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی مہر عمر دراز جھاوری اور چیف ایگزیکٹو آفیسر گیو لائف فاؤنڈیشن محمد عثمان حسیب نے اس بیماری کے خاتمے کے لیے عوامی آگاہی کی اہم ضرورت پر روشنی ڈالی۔ ریجنل ہیڈ پی ٹی جی ڈی ڈاکٹر منیب رحمت اور چیرمین ڈیپارٹمنٹ آف کمیونیکیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز ڈاکٹر مدثر حسین شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ تھیلیسیمیا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے شادی سے پہلے خون کی اسکریننگ ضروری ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں