تہرے قتل کیس میں مجرم کو 25 سال قید 10 لاکھ روپے جرمانہ
سزا پانے والے مجرم کو پولیس نے انٹرپول کے ذریعے بیرونِ ملک سے گرفتار کیا تھا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) عدالت نے تہرے قتل کیس میں ایک مجرم قاسم کو 25 سال قید 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا، سزا پانے والے مجرم کو پولیس نے انٹرپول کے ذریعے بیرونِ ملک سے گرفتار کیا تھا، عدالت نے تہرے قتل میں ملوث دیگر 3 گرفتار ملزمان کو عدم ثبوت پر بری کردیا، عدالت نے خاتون سمیت 5 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان مفرور ملزمان کا فیصلہ ان کی گرفتاری تک روکنے کا حکم جاری کیا اور پولیس کو ان کی فوری گرفتاری کیا حکامات بھی جاری کئے یاد رہے خاتون سمیت 7 ملزمان نے ستمبر 2022 میں نیو سیٹلائٹ ٹاؤن کے قریب کار پر فائرنگ کر کے دیرینہ دشمنی اور مقدمہ بازی کے تنازع عمران خان، جہانگیر بدر اور شاکا کو قتل کردیا تھا، ایڈیشنل سیشن جج محمد اسلم نے تہرے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنا یا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے ۔