لیزر پروسیجرز پر مبنی خصوصی ہینڈز آن ٹریننگ ورکشاپ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی اور ڈاکٹروں کی پیشہ ورانہ تربیت کے فروغ کے لیے لیزر پروسیجرز پر مبنی خصوصی ’’ہینڈز آن ٹریننگ ورکشاپ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔
اس اہم ورکشاپ کی صدارت پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد وارث فاروقہ اور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر خواجہ محمد سہیل نے کی۔ ورک شاپ کا انعقاد چیف سپروائزر و ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر احمد حسن خان ، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اﷲ نواز ،ڈاکٹر طیبہ لطیف سینیر رجسٹرار سرجیکل یونٹ ون نے کیا۔ورکشاپ کے دوران شرکاء کو جدید لیزر سرجری کے فوائد، احتیاطی تدابیر اور جدید میڈیکل ٹیکنیکس سے آگاہ کیا گیا۔ ماہرین نے بتایا کہ لیزر سرجری کے ذریعے مریض کو کم تکلیف، کم خون بہنے ، کم وقت میں آپریشن اور جلد صحت یابی جیسی سہولیات میسرآتی ہیں۔اس تربیتی پروگرام کا بنیادی مقصد نوجوان سرجنز کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کروانااور مریضوں کوعالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ورکشاپ کیکامیاب انعقاد پر پروفیسر رضا فرخ و انستھیزیا ڈیپارٹمنٹ،ڈاکٹر حافظ محمد ریاض، ڈاکٹر حافظ محمد اشفاق،ڈاکٹر اکرام الحق، ڈاکٹر کاشف علی، نرسنگ اور اوٹی سٹاف نے کلیدی کردار ادا کیا اور صدور نے ان کا شکریا ادا کیا۔