سرکاری، نجی اور میڈیکل تعلیمی اداروں میں پاپولیشن مینجمنٹ سے متعلق آگاہی پروگرامز کا انعقاد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملک آفتاب احمد اعوان نے کہا ہے سرگودھا کے سرکاری، نجی اور میڈیکل تعلیمی اداروں میں پاپولیشن مینجمنٹ سے متعلق آگاہی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں مختلف کالجز اور یونیورسٹیوں میں آگاہی ڈاکومنٹریز اور لیکچرز کا اہتمام کیا گیا، جن کا مقصد نوجوان نسل میں آبادی کے مسائل، خاندانی منصوبہ بندی اور متوازن آبادی کی اہمیت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں یہ پروگرامز کامیابی سے منعقد ہوئے ، جن میں یونیورسٹی آف سرگودھا، سرگودھا میڈیکل کالج، رائے میڈیکل کالج، رفاہ کالج یونیورسٹی بھلوال اور گورنمنٹ ڈگری کالج چاندنی چوک شامل ہیں۔ملک آفتاب احمد اعوان نے پروگرامز کے کامیاب انعقاد پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، چیئرمین شعبہ سوشیالوجی خالد محمود، پرنسپل سرگودھا میڈیکل کالج اور دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔