1 سال سے روپوش فراڈ کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری گرفتار
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ سٹی میانوالی کی کاروائی، 1 سال سے روپوش فراڈ کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری گرفتار۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی سب انسپکٹر آصف سلطان اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 1 سال سے روپوش فراڈ کے مقدمہ مطلوب مجرم اشتہاری شاہد اقبال ولد اللہ یار سکنہ جھامرہ غربی کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔