حج کرنا عظیم سعادت ہے واصف رضا،قاری منیر کھرل
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)واصف رضا اورقاری منیر کھرل نے پاک لینڈ ٹریولز کے حج تربیتی کیمپ کے شرکا سے خطاب کرتے کہا ہے کہ۔۔۔
اللہ کے فضل، رحمت اور عنایت سے حج 2026 انتظامی امور کی تکمیل کے سلسلہ میں ایک بار پھر یہ عظیم سعادت نصیب ہو رہی ہے کہ عازمین حج حجازِ مقدس کی طرف رختِ سفر باندھ رہے ہیں،بیت اللہ کی حاضری، روضہ رسولؐ کی زیارت اور اہلِ بیت و اصحاب رسول کے مقاماتِ مقدسہ پر حاضری کا شرف مل رہا ہے ۔اللہ جسے چاہے ، بے حساب نواز دیتا ہے اور یہ نوازش ہمارے لیے باعثِ شکر ہے ۔ خصوصی دعاکریں کہ اے اللہ!یہ سفر میرے لئے آسان اور قبول فرماکر ہمیں اپنے مقرب بندوں میں شامل کرلے ۔