کنو فیکٹری میں آتشزدگی ، لاکھوں کا قیمتی سامان جل گیا
آگ نے پوری بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جانی نقصان نہیں ہوا
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) بھاگٹانوالہ کے نواحی علاقے چک 23 جنوبی میں واقع مانڈہ کنو فیکٹری میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کے باعث فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان جل کر راکھ ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائی شروع کردی۔ ریسکیو اہلکار کئی گھنٹے تک آگ بجھانے میں مصروف رہے تاکہ آگ مزید علاقوں تک نہ پھیل سکے ۔ذرائع کے مطابق واقعے میں تاحال مجموعی مالی نقصان کا تخمینہ نہیں لگایا جاسکا، تاہم ابتدائی اندازے کے مطابق نقصان لاکھوں روپے تک پہنچ گیا ہے ۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔