غیر معیاری اور جعلی مشروبات کی سرعام فروخت

غیر معیاری اور جعلی  مشروبات کی سرعام فروخت

کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی غیر معیاری اور جعلی مشروبات کی سرعام فروخت کا دھندا سرعام جاری ہے۔

 جہاں مختلف دکانوں اور ٹھیلوں پر نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ناموں سے مشابہت رکھنے والے مشروبات کھلے عام فروخت کیے جا رہے ہیں جن کے معیار پر شہریوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے شہریوں کے مطابق یہ مشروبات معروف برانڈز سے ملتے جلتے نام اور پیکنگ استعمال کر کے عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ ان میں استعمال ہونیوالے اجزاء انسانی صحت کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں شدید گرمی کے باعث ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بڑھتے ہی ان جعلی مصنوعات کی مانگ بھی بڑھ گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں