اینٹوں کی قیمت 15ہزار سے 16 ہزار روپے فی ہزار تک وصول کی جا رہی

 اینٹوں کی قیمت 15ہزار سے 16 ہزار  روپے فی ہزار تک وصول کی جا رہی

کندیاں(نمائندہ دنیا )انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ سرکاری نرخوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اینٹوں کی قیمت 15ہزار سے 16ہزار روپے فی ہزار تک وصول کی جا رہی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ نہ صرف اینٹوں کے نرخ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں بلکہ اینٹوں کا سائز بھی پہلے کی نسبت چھوٹا کر دیا گیا ہے۔

ٍجس کے باعث عوام کو دوہرا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے مہنگے داموں ناقص اور کم سائز اینٹیں خریدنے سے عام آدمی کے لیے گھر کی تعمیر ایک خواب بنتی جا رہی ہے مقامی افراد نے الزام عائد کیا کہ متعلقہ ادارے صورتحال سے مکمل طور پر لاتعلق دکھائی دیتے ہیں جس کی وجہ سے بھٹہ مالکان کھلے عام اپنی مرضی کے نرخ وصول کر رہے ہیں۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے اور کم سائز اینٹیں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں