کلہاڑی اور چاقو کے وار کر کے نوجوان کو شدید زخمی کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات کے دوران جلہ مخدوم میں خاندانی رنجش پر بشیر وغیرہ نے کلہاڑی اور چاقو کے وار کر کے محسن کو شدید زخمی کر دیا اور اسے نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔
اسی طرح 90شمالی میں نشہ کرنے سے منع کرنے پر محمد لقمان اور اسکی بیوی کو عمران نامی شخص نے مبینہ طور پر نشہ میں دھت ہو کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،مانکے والا میں رقبہ کے تنازعہ پر ستار وغیرہ نے فیصل اور اسکے والد محمد حیات کو زدوکوب کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،متاثرین کی اطلاع پر پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔