پاک چین دوستی کے 75سال مکمل پرچم کشائی کی تقریب
پاک چین دوستی کے 75سال مکمل پرچم کشائی کی تقریب دوستی ہمالیہ سے بلند سمندر سے گہری اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے ، اسسٹنٹ کمشنر
بھلوال(نمائندہ دنیا) پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل ہونے پر، بلدیہ بھلوال میں پرچم کشائی اور شاندار ریلی کا انعقادپاک چین دوستی کے 75 سال مکمل ہونے کے تاریخی موقع پر ٹی ایم اے (بلدیہ) بھلوال میں ایک پروقار تقریب اور شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔بلدیہ بھلوال میں پاک چین دوستی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی گئی، جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر بھلوال محمد وحید حسن نے حاصل کی۔پرچم کشائی کے بعد پاک چین دوستی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے ایک خصوصی ریلی نکالی گئی اس تاریخی ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر بھلوال محمد وحید حسن اور چیف آفیسر بلدیہ بھلوال وقاص ہرل نے مشترکہ طور پر کی ریلی میں بھلوال شہر کی سول سوسائٹی، بلدیہ کے عملے اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے پاک چین دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بھلوال وحید حسن کا کہنا تھاپاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند سمندر سے گہری اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے ۔ آج 75 سال مکمل ہونے پر ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ یہ لازوال رشتہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوتا رہے گا۔ شہر کی رونق اور شہریوں کا جوش و خروش اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک چین دوستی صرف حکومتی سطح پر ہی نہیں بلکہ عوام کے دلوں میں بھی رچی بسی ہے ۔