28مئی کادن پاکستانی قوم کے عزم بہادری اورقومی خودمختاری کی علامت :بیرسٹرعمراحمد منے خان
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹرعمراحمد منے خان نے کہا ہے کہ28مئی کادن پاکستانی قوم کے عزمبہادری اورقومی خودمختاری کی علامت ہے اس لئے یہ دن ہر سال جوش وخروش سے منایا جاتا ہے ۔
ان کاکہناتھاکہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان نے بھارت کے 5 ایٹمی تجربے کے مقابلے میں 6ایٹمی دھماکے کئے جس کے بعد پاکستان اسلامی دنیاکی پہلی اوردنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بن گیا۔