کھانا کھانے کیلئے فیکٹری سے باہر جانے والے شہری کو اغوا کرلیا

 کھانا کھانے کیلئے فیکٹری سے باہر  جانے والے شہری کو اغوا کرلیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کھانا کھانے کے لئے فیکٹری سے باہر جانے والے شہری کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔

تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں مختار نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا مزمل کھانا کھانے کے لئے فیکٹری سے باہر نکلا۔ جسے راستے سے ہی مبینہ طور پر ملز موں کی جانب سے قابو کرکے اغوا کرلیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغوی کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں