موٹر سائیکل سوار شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)موٹر سائیکل سوار شہری کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ قتل کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔
تھانہ سول لائن کے علاقے میں واقعہ اقبال سٹیڈیم کے قریب شہباز آصف کو ملزمان نے مبینہ طور پر قابو کرلیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔